لکھ دو کے بارئے میں

اسلام علیکم و رحمتہ اللہ و برکاتہ،

ہم انسانوں میں سےغالب اکژیت ایسے لوگوں کی ہے جو چیزوں، باتوں، مسائل اور مختلف امور کو کسی بھی دوسرے انسان کی نسبت کئی گنا بہتر طریقہ سے سمجھتے اور آگاہی رکھتے ہیں پر ان غالب اکژیت لوگوں کا سب سے بڑا مسئلہ ہوتا ہے بیان کرنے کا۔ چاہے وہ بول کر ہو یا لکھ کر۔ وہ سیاق وسباق، گرائمر، موضوع الفاظ، زبان و بیان کے موضوع پر دسترس و عبور نہیں رکھتے اور اپنی اس کمی کو بہت بڑا مسئلہ جان کر یا پھر باعث ندامت اپنی بات یا پیغام آگے نہیں پہنچا پاتے۔ ان باتوں میں بہت سے ایسی باتیں یا مسائل کے حل بھی شامل ہیں جو معاشرئے اور لوگوں کی نشاندہی و آگاہی کے لیے معاشرہ تک پہنچنا ازحد ضروری ہیں۔

تو آئیے حاضر ہے یہ پلیٹ فارم آپ سب کے لیے اور خاص طور ان لوگوں کے لیے جن کا اوپر کی سطروں میں ذکر کیا گیا ہے۔ آپ کا تعلق چاہے جس بھی شعبہ ہائے زندگی سے ہو، آپ تعلیم یا غیر تعلیم یافتہ ہیں، آپ معاشرے میں موجود کسی بھی دینی، تعلیمی، ادبی، سماجی، معاشرتی، اقتصادی، مالیاتی، سیاسی و عالمی امور پراپنے آپ کو سیاق وسباق، گرائمر، موضوع الفاظ، زبان و بیان و دیگر تمام زنجیروں سے آزاد خیال کرتے ہوئے جو جیسے سمجھ آئے اپنی بات و پیغام لکھ کر، تصویری شکل میں یا صوتی و بصری ریکارڈ شدہ شکل میں سب کے ساتھ اشتراک کریں۔ کوئی قید و شرائط لاگو نہیں ماسوائے ایک کہ،
اخلاقیات کا دامن تھام کر اس کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے۔

تو پھر دیر کیسی ؟

بس آپ مشاہدہ کرو، دیکھو، سمجھو، سوچو اور لکھ دو۔ ۔ ۔

دعا گو و خیر اندیش،
ایڈمن لکھ دو
admin@likhdoo.com

(نوٹ:- آپ اپنی بات، پیفام و آراء لکھ کر، تصویری شکل میں یا صوتی و بصری ریکارڈ شدہ شکل میں ای میل کے ذریعے یہاں شائع کر سکتے ہیں۔)