143

انٹرپرنیور (ENTERPRENEUR) کون ؟

صنعت وتجارت کی دنیامیں انثر پرنیور نئے صفت کارکو کہتے ہیں یعنی

One Who Organizes, Manages And Assume The Risk of A Business or Enterprise

ایسا شخص جو کسی کاروبار یاصنعت کو ترتیب دیتاہے انتظام کرتاہے اور اسکے مطابق تمام خطرات کی ذمہ داری اٹھاتاہے۔

انٹر پر نیور کامطلب باہمت مہم جو اور من چلایعنی من میں جو آئے چلانے والابھی ہوتاہے۔ ایک انٹر پر نیور کو ہمیشہ صحیح اور مضبوط فیصلے کرتے رہناپڑتاہے۔میری نظر میں انٹرپر نیور ایک چلتاپر زہ ہوتاہے جسے سب کچھ پتاہوتاہے کہ آسمان سے کیاکیاچیزیں آرہی ہیں ۔ زمین سے کیاکیااشیانکل رہی ہیں۔ سمندر میں کیاکیاہے اور ان اشیاسے کیاکیاچیزیں بنائی جاتی ہیں اور وہ چیزیں کہاںکہاں جارہی ہیں اور ان کااستعمال کیاکیاہے وغیرہ۔انٹرپرنیو کو انسانی ضروریات کاپوراپورااحساس ہوتاہے اور وہ اپنی ضروریات کے بنیاد پر کوئی کاروبار یاصنعت قائم کرتاہے اور اسے مکمل خود اعتمادی اور اختیار سے چلاتاہے۔ ایک اچھاانٹرپرنیور اپنی صلاحیت اور قابلیت کاپوراپورااستعمال کرتاہے۔کوئی بھی شخص پیدائشی طور پر صنعت کار ’ ڈائرکٹر، مینجیر ‘ٹیچر‘ انجینئر‘ڈاکٹر‘اکاونٹنٹ‘تجارت پیشہ یاوکیل نہیں ہوتاہے۔ لیکن جہاں تک صلاحیت کی بات ہے وہ پیدائشی ہوتی ہے اگر صلاحیت کو تعلیم مل جائے تو یہی صلاحیت قابلیت میں بدل جاتی ہے اور قابلیت سے انسان وہ کا م کرجاتاہے جسے دیکھ کر دو سرے لوگ حیران ہوجاتے ہیں اسی لئے انٹرپرنیور شپ کاکورس مکمل کرناچاہئے تاکہ آپ ایک اچھے نئے صنعت کاربن سکیں یااپناکاروبار صحیح طریقہ سے انجام دے سکیں۔

انٹرپرنیور شپ کے کورس میں سب سے پہلے پیسہ کی قیمت پیسہ کی قدر پیسہ کا صحیح استعمال پیسہ سے پیسہ کس طرح بنایاجاتاہے اس بارے میں بتایاجاتاہے ہے یہ بات تو سب کو پتہ ہے کہ پیسہ کے بغیر کوئی کام یاکوئی حرکت ہو ہی نہیں سکتی ہے اور یہ بھی دیکھنے میں آیاہے کہ پیسہ نہ ہونے سے بہترین صلاحیتیں اور بہترین قابلیتیں تباہ ہوگئی ہیں اور پیسہ نہ ہونے سے اچھے اچھے ٹیلنٹ اور آیڈ یازختم ہوگئے ہیں۔صفتوں میں پیسہ کی قیمت صبح ایک ہوتی ہے تو شام میں ایک ہوتی ہے یعنی عروج وزوال ہوتے رہتاہے اس بات کو سمجھناہے تو آپ شیرمارکٹ چلے جائیں اور وہاں صنعتوں اور انڈسٹر یز کے شیرز کیسے اوپر نیچے ہوتے رہتے ہیں اسکانظارہ کریں ۔ اسکے بعد ان وجوہات پر غور کریں ۔ جس کی وجہہ سے شیرز کی قیمت گرتی اور بڑھتی ہے اسکے چند وجوبات یہ ہیں سیاسی حالات‘مارکٹ کے حالات‘پروڈکشن کے حالات خام مال کے وصولی کے حالات‘دوسرے صنعتوں سے مسابقت کے حالات‘انتظامیہ‘لوگوں کابھروسہ اور قوہ‘صنعتوں کی رازداری حکمت پالیسی ، کو لیٹی ، کو انٹیٹی‘اشتہارات وپروپگنڈہ‘لیبر اور اسٹاف کے حالات وصحت ‘پلاننگ ‘قرضوں کی ادائیگی ‘منافع کی رفتار ، پراڈکٹ کاڈیمانڈ‘نئے مشینری اوزار اورآلات‘تو انائی‘موسم کے حالات‘قوانین ‘ٹیکس‘لائین‘کوٹہ‘پرمٹ‘بڑانسپورٹ ‘اور انفارمیشن ان سب کااثر شیر مارکٹ پر پڑتاہے۔شیر مارکٹ میں اچھے اچھے صنعتیں ڈوب جاتی ہیں اور نئے نئے صنعتیں اوپر آجاتی ہیں ۔ ان سب باتوں پر غور وفکر کریں گے تو آپ کو پیسہ کی قیمت کااندازہ ہوجائیگاجو ایک انٹر پرنیور کے لئے بے حد ضروری ہے ۔

انٹرپرنیور کے کورس میں بینک کاری یا بینکنگ کے طریقہ کار بھی بتائے جاتے ہی ں۔ یعنی بنک میں کس کس طریقہ کے اکاونٹ کھولے جاتے ہیں اور ان اکاونٹ کے کیا کیا فائدے ہیں ۔ کرنٹ اکاونٹ کیا ہوتا ہے سیونگ اکاونٹ کیا ہوتا ہے ان کو کس طرح آپریٹ کیا جاتا ہے بنک میں ایل سی Letter of Creidt کیسے بنایا جاتا ، بنک میں کاغذات کی کیا اہمیت ہوتی ہے ۔ DebitاورCredit کے اصول کیا ہیں ۔ قرضوں کی وصولی اور ادائیگی کے قوانین کیا ہیں ۔ کاغذات کی Holding اور ترسیلات کیسے کی جاتی ہے اور ان کاغذات کی Valuation کیسے کی جاتی ہے ۔ ضمانت کس طرح دی جاتی ہے اور اسکے کیا کیا Conditions ہیں ۔ چک اور ڈرافٹ کی کیا اہمیت ہے ۔ وغیرہ وغیرہ الغرض انترپرنیور کو بنک کے تمام معاملات نپٹانے ہوتے ہیں ۔

انٹرپرنیور کورس میں امپورٹ ایکسپورٹ کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے ایک اسٹیٹ سے دوسرے اسٹیٹ کو یا ایک ملک سے دوسرے ملک کو مال کیسے آتا جاتا ہے اور اس مال کی قیمت کے ادائیگی کیسے ہوتی ہے ۔ ایک ملک سے دوسرے ملک کے ساتھ تعلقات کیسے قام ہوتے ہیں ۔ انکے درمیان کیا کیا معاہدے ہوتے ہیں تاکہ تجارت و صنعت کو فروغ دیا جاسکے ۔ کیا کیا پابندیاں ہیں مقدمات کیسے سلجھائے جاتے ہیں ان ملکوں کے چیمر آف کامرس کہاں کہاں ہیں ۔ تاجروں کے پتے ٹیلی فونس اور فیاکس نمبرات وغیرہ کیا کیا ہیں سب کچھ بتایا جاتا ہے ۔

انٹرپرنیور کورس میں انشورنس کی اہمیت اور انشورنس پالیسوں کے بارے میں بھی بتایا جاتا ہے تاکہ صنعت و تجارت میں حادثات اور نقصانات کی پابجائی ہوسکے ۔ اکثر مال کے ٹرانپسورٹ می قیمتی مال کے خراب ہوجانے کا اور گم ہوجانے کا خطرہ رہتا ہے اس لئے ہمیشہ انشورنس کی ضرورت پڑتی ہے ۔ انٹرپرنیور کورس میں Feasibility رپورٹ کس طرح بنائی جاتی ہے سمجھایا جاتا ہے Feasibility رپورٹ کے بغیر کوئی صنعت یا تجارت قائم کرنا ہے بے وقوفی ہوتی ہے کیونکہ اس رپورٹ سے اندازہ ہوتا ہے کہ یہ کام قابل عمل ہے یا نہیں ہے Feasbility رپورٹ تیار کرتے وقت تمام اعمال Activities کو نوٹ کیا جاتا ہے اور اسکا حساب کیا جاتا ہے مثلاً صنعت قائم کرنے کے لئے سب سے پہلے زمین اور بلڈنگ کی ضرورت پڑتی ہے اس لئے خریدتے وقت اس جگہ کی موزنیت دیکھی جاتی ہے تاکہ زمین اور بلڈنگ کی قیمت بڑھتے رہنا چاہئیے اور فروخت کرتے وقت اس پر بھی فائدہ آئے ۔ دوسری چیز مشینیں اوزار اور آلات خریدنے پڑتے ہیں ۔ جس دن بھی آپ یہ چیزیں خریدیں گے اور دوکان سے باہر لایے ان چیزوں کی قیمت آدھی ہوجاتی ہے صنعت و تجارت میں اسکو پہلا نقصان کہا جاتا ہے اور دن بدن مشینوں کی قیمت گھٹی ہی جاتی ہیں ۔ اسکا حساب کرنا پڑتا ہے تاکہ منافع میں سے اس نقصان کو خارج کیا جاسکے ۔ خام مال میں بھی کبھی کبھی نقصان اٹھانا پڑتا ہے ۔ لیبر اور اسٹاف کی تنخواہوں کا حساب کرنا پڑتا ہے پانی اور برقی کا حساب لگانا ہوتا ہے ٹرانسپورٹ اور کمیونیکیشن کا حساب کرنا ہوتا ہے وقت کا حساب لگانا ہوتا ہے ۔ الغرض Feasbilityرپورٹ کی تیاری بہت باریک بینی سے کرنا ہوتا ہے ۔

انٹرپرنیور کور س میں تجارتی حساب کتاب اور چارٹرڈ اکاونٹ کے بارے میں بھی بتایاجاتاہے کہ کو ن کون سے خرچے کونسے مد میں یعنی Head Of Accountمیں ڈالے جاتے ہیں اور Balance Sheetکس طرح تیار کی جاتی ہے نفع نقصان ٹیکس اور دوسرے اخراجات کے بارے میں بھی بتایاجاتاہے۔

انٹرپرنیور کورس میں مارکیٹنگ کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ کون کون سی ایجنسیاں ہیں ان کے ذریعہ کو ن کون سی جگہ پر مال پہنچایاجاتاہے۔کون کون سے ادارے ہیں۔قیمت فروخت میں کیوں کر اضافہ ہوتے رہتاہے عام آدمی تک مال پہنچنے تک کتنے افراد اور ذرایع درمیان میں آتے ہیں وغیرہ وغیرہ انٹرپرنیور کورس میں اشتہارات کی اہمیت بتائی جاتی ہے کہ کس طرح اعلانات کے ذریعہ اپنے کاروبار کو وسعت دی جاسکتی ہے وغیرہ۔ انٹرپرنیور شپ کورس میں ایڈمنسٹریشن کے بارے میں بتایاجاتاہے کہ آفس کاسسٹم کیساہوناچاہئے ٹکنیکل انتظامیہ کیساہو۔قوت برداشت کیسی ہو‘Actionکیساہو Reactionکیساہو، اپنی کمزویوں کو کیسے دور کیاجائے پلاننگ کیسی ہو پروگرام کا Implementation کیساہو۔Safetyکیسے کی جائے ، سبسڈی کیاہے کوٹہ کیسے حاصل کیاجائے ، لائسنس کیسے بنایاجائے ، پرمٹ کیسے لیاجائے۔میٹنگس کی کیااہمیت ہے ۔تعلقات عامہ کی کیااہمیت ہے ، سیاسی سماجی معاشی اور تعلیمی حالات سے کس طرح فائدہ اٹھایاجائے۔فارمولے اور ٹیکنیکل معلومات کیسے حاصل کی جائے وغیرہ وغیرہ۔

بہر حال ہمارے نوجوانوں کو انٹرپرنیور شپ کاکورس کرناچاہئے تاکہ انہیں روشنی ملے ، قابلیت بڑھے اور اپنے ساتھ ساتھ دوسروں کو بھی فائدہ پہنچاسکیں۔ہماری قوم میں بہت ہی کم قابل انٹرپرنیور ہیں کیونکہ اردومیں انٹرپرنیور کورس نہیں ہے انشاء اللہ تعالی ہم بہت جلد ایک ٹیم تیار کریں گے جو اردو میں انٹرپرنیور شپ ڈیولپمنٹ کاکام انجام دے سکے گی۔اس کے لئے ماہرین کی ضرورت ہے۔

انٹرپرنیور شپ کاکورس بہت مہنگاہوتاہے لیکن اس کورس کو مکمل کرنے کے بعد ایک خود اعتمادی پیداہوتی ہے اور شخصیت بدل جاتی ہے اور عملی زندگی میں کامیابی کی ضمانت سمجھاجاتاہے۔ہمارے نوجوان سیر وتفریح میں ہزاروں روپیے خرچ کردیتے ہیں کم ازکم ایسی کتایں پڑھیں جس سے اچھے انٹرپرنیور بننے میں مدد ملتی ہے یاانٹرنیٹ پر Entrepreneurکے ویب سائٹ کھول کر پڑھیں ۔ اللہ تعالی انسان کوبہت زیادہ خود مختاری یعنی خود ی دئے ہیں جس سے وہ لوگوں کے حیات کیلئے بھی کام کرسکتاہے اور لوگوں کے موت کے لئے بھی کام کرسکتاہے ہم تو صرف حیات کے لئے کام کرناپسند کرتے ہیں اور آپ بھی۔

(تحریر نعمت اللہ غوری – میکنیکل انجینئر)

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.