135

پانچ قربانیاں – کاروباری حضرات کو ہر صورت دینا پڑتی ہیں

ہرکاروبار کرنے والا شخص بڑے بڑے خوابوں کے ساتھ کاروبار کا آغاز کرتا ہے ۔کاروبار میں کامیابی ہم سب کی خواہش بھی ہوتی ہے لیکن اسے کامیاب بنانے کے لئے کئی طرح کے پاپڑ بیلنے پڑتے ہیں۔آئیے آپ کو ان پانچ قربانیوں کے بارے میں بتاتے ہیں جو کاروبار چلانے والے افراد کو ضرور دینی پڑتی ہیں۔

مستحکم
اگر آپ ایک مستحکم نوکری کررہے ہیں لیکن آپ کو کاروبار کا شوق ہے تو پھر آپ کو اپنی اچھی نوکری کی قربانی ضرور دینی ہوگی۔یاد رکھیں کہ اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں ہے کہ نوکری چھوڑ کر بھی آپ کا کاروبار کامیاب بھی ہوگا کہ نہیں لیکن ایک بات طے ہے کہ آپ کو یہ مستحکم نوکری چھڑنی پڑے گی ورنہ آپ کاروبار پر اچھے طریقے سے توجہ نہیں دے پائیں گے۔اس بات کا قوی امکان موجود ہے کہ اگر آپ لگن کے ساتھ اپنے کام پر توجہ دیں گے تو کامیابی ضرور آپ کے قدم چومے گی۔

ذاتی زندگی
جب آپ اپنا کاروبار شروع کریں گے تو آپ کو ایک مشکل یہ بھی پیش آئے گی کہ آپ کے دفتر اورگھر کے اوقات کار ایک ہوجائیں گے یعنی آپ کو اپنے وقت کی بہت زیادہ قربانی دینی ہوگی۔یہ نہیں ہوسکتا کہ آپ کاروبار چلانا چاہیں اور ساتھ ہی آپ اسے پورا وقت نہ دیں۔اگر کوئی اہم ای میل یا ٹیلی فون کال آگئی ہے تو آپ کو اس کا فوراًجواب دینا ہوگالہذا اس بات کو بھول جائیں کہ آپ اپنی ذاتی زندگی کو کاروبار سے الگ کرسکیں گے۔

آمدن
جب تک آپ نوکری کرتے رہے تو آپ کو علم تھا کہ ہر ماہ آپ کو ایک رقم مل ہی جانی ہے لیکن جب کاروبار کا آغاز ہوتا ہے تو اس بات کی کوئی گارنٹی نہیں کہ آپ کو ایک مخصوص رقم ملے گی۔یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ابتدائی دنوں میں آپ کو کوئی پیسہ ہی نہ ملے لیکن کٹھن دنوں کے بعد زندگی ااسان بھی ہوجائے گی۔

نیند
چاہے آپ جتنی مرضی کوشش کریں کہ آپ کو اپنی نیند نہیں چھوڑنی لیکن کاروبار کے لئے آپ کو یہ قربانی تو ضرور دینی ہوتی ہے۔ہوسکتا ہے کہ آپ کو کوئی پرپوزل ایسا بنانا پڑے جس پر کام کرنے کے لئے راتوں کی بھی ضرورت ہو لیکن اس کی وجہ سے آپ کے کاروبار کو چار چاند لگ جائیں گے تو آپ یقیناًراتیں جاگنے سے بھی گریز نہیں کریں گے۔یعنی نیند کی قربانی تو کامیاب کاروبار کرنے والے افراد کو دینی ہی پڑتی ہے۔

آرام و سکون
اگر کہا جائے کہ کاروبار کانٹوں کی سیج سے کم نہیں تو غلط نہ ہوگا۔کاروبار کرنے والے افراد کو کئی طرح کے مسائل کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔جن لوگوں کو انہوں نے نوکری پر رکھا ہے ان کی تنخواہیں،بجلی کے بل، مہنگائی اور ہر طرح کے مسائل کی وجہ سے آرام وسکون غارت ہو کر رہ جاتا ہے لیکن ایک کامیاب کاروباری شخص ان تمام مسائل سے خوش اسلوبی سے نبردآزما ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.