273

ماہ رمضان ، خود تشخیصی و تبدیلی کا انیسواں دن۔ ۔ ۔

کیا کبھی ہم نے یہ سوچا کہ ہم اپنے ایمان کی چوٹی/سربلندی پر پہنچ گئے ہوں کیونکہ اگر ایسی سوچ ہمارے دماغ میں آتی ہے توسمجھ لیں کہ ہم نے کوشش و جدوجہد روک دی ہے اور ہمارا زوال شروع ہونے کو ہے۔ ہمارا نفس بھی ہمیں آگاہ کر رہا ہوتا ہے لیکن یاد رکھیں کہ ‘ایمان اعلی/برتر’ کچھ نہیں۔ ہمارا مقصد حیات ہمیشہ مزید آگے سے آگے بڑھنے، اپنی عبادات کو بہتر سے بہتر بنانے اور مزید نیکیاں و اچھے اعمال کر کے اپنے اللہ کو راضی کرنے کا ہونا چاہیے۔ قرآن پاک ہمیں بتاتا ہے کہ اللہ سبحانی و تعالی محسنین (وہ جوایمان کامل کے لیے کوشش کرتے) سے کتنی محبت کرتا ہے۔
“۔ ۔ ۔ اور نیکی کرو بےشک خدا نیکی کرنے والوں کو دوست رکھتا ہے۔” (القرآن، سورة البقرة – آیت 195)
ہمیں اس بات کا بخوبی علم و احساس ہونا چاہیے کہ صرف روزانہ پانچ وقت کی نماز، رمضان کی تراویح اور تہجد ہی کافی نہیں ہے بلکہ اس سے اور زیادہ، آگے اور اوپر جانے کے لیے بہت سی ممکنہ راستے موجود ہیں۔
سبحان اللہ ہمیں یہ بھی نہیں معلوم کہ ہمارا کون سے اعمال قبول ہوں گے۔ تو بس دعا ہے کہ اللہ سبحانی و تعالی ہمارے اعمال و عبادات میں اخلاص پیدا فرمائے اور ہمیں ہمت و طاقت توفیق عطا فرمائے اس کے راستے کی تمام مشکلات سے نبردآزما ہونے کی۔ آمین!

سوچیئے گا ضرور۔۔۔
اور آگاہ ضرور کیجیئے گا کہ کیا رائے ہے آپ سب کی؟
پر جواب دینے سے پہلے ہم سب خود کو آئینہ میں ضرور دیکھنا ہو گا۔
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم (آیت 129، سورتہ توبہ – القرآن)
اللہ سبحان وتعالی ہم سب کو مندرجہ بالا باتیں کھلے دل و دماغ کے ساتھ مثبت انداز میں سمجھنے، اس سے حاصل ہونے والے مثبت سبق پر صدق دل سے عمل کرنے کی اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ہماری تمام دینی، سماجی و اخلاقی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کی ھمت، طاقت و توفیق عطا فرما ئے۔ آمین!

(تحریر – محترم محمد شیراز جاوید اعوان)

مندرجہ بالا تحریر سے آپ سب کس حد تک متفق ہیں یا ان میں کوئی کم بیشی باقی ہے تو اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کر کے میری اور سب کی رہنمائی کا ذریعہ بنئیے گا۔ کیونکہ ہر شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر کا اپنا اپنا سوچ اور دیکھنے کا انداز ہوتا ہے اور اس لیے ہمیں اس سب کی سوچ و نظریہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کی کسی بات/نکتہ کو قابل اصلاح پائیں تواُس شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر یا ادارئے کی نشاندہی اور تصیح و تشریح کی طرف اُن کی توجہ اُس جانب ضرور مبذول کروائیں۔

نوٹ: لکھ دو کا اپنے تمام لکھنے والوں کے خیالات سے متفق ہونا قطعی ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی لکھ دو کے پلیٹ فارم پر لکھنا چاہتے ہیں تو اپنا پیغام بذریعہ تصویری، صوتی و بصری یا تحریری شکل میں بمعہ اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، لنکڈان، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ admin@likhdoo.com پر ارسال کردیجیے۔

=====================================================================

Ramadan Reinspired: Day Nineteen…

Don’t ever think that we have reached the peak of our eman because once we let the thought cross our head, we stop striving for it and our downfall begins. Our nafs might tell us otherwise, but there is nothing like a ‘top eman’. We should always aim to rise higher and higher, by improving our ‘Ibadah, and adding more actions to please our Rabb. The Qur’an tells us how much Allah loves the Muhsineen (those who try to attain perfection)
“.. and do good. Truly, Allah loves the doers of good. ” (Qur’an 2:195)
We should realize that praying the 5 daily prayers, Taraweeh and Tahajjud is not enough, there is always a potential to go higher.
Subhan’Allah we don’t even know which of our deeds were accepted. May Allah subhanhu wa talllah grant us sincerity in our actions and give us the Tawfeeq to strive harder for His sake.

Do Think About it!

And Let us Know What’s Your Opinion/Reviews?
But Before Answering, All of us have to Look Ourselves into The Mirror.
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم – القرآن سورتہ توبہ، آیت 129
Sufficient for me is Allah ; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne. Al Quran – 9:129
O Allah! Give all of us the courage, strength and ability; that we get understand and act upon the Positive lesson in this message with positively open heart & mind. And sincerely follow all our religious, social and moral responsibilities as well. Aamen

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.