248

ماہ رمضان ، خود تشخیصی و تبدیلی کا اکیسواں دن۔ ۔ ۔

آئیے تمام راتوں کو طاق راتوں کی طرح سے گزاریں۔ ذرا تصور تو کریں کہ اگر ہمیں ہیروں سے بھرا ہوا بکس دیا جاے اور کہا جائے کہ اس میں سے روزانہ صرف ایک ہیرا نکالنا ہے تو کیا ہم صرف طاق راتوں میں ہی اس سے ہیرے نکالیں گے یا پھر ہم یہ سب کہ سب رکھنا چاہیں گے؟ بناء کچھ کہے اس بات کا جواب ہم سبھی جانتے ہیں۔
مزید یہ کہ ابن تمیہ رضی تعالی عنہ سمیت بعض دوسرئے علماء و فقہاء کی بھی اس بارے میں رائے موجود ہےکہ لیلتہ القدر کی رات جفت راتوں میں بھی پائی جاسکتی ہے جس کے بارے میں واضح ثبوت/اشارات ملتے ہیں۔
دعا ہے کہ اللہ سبحانی و تعالی ہم سب کو ماہ رمضان کی مبارک لیلتہ القدر کی رات دیکھنی نصیب فرمائے اور ہم خود کو ان میں شامل نہ کریں جو روتے ہیں طاق راتوں میں امام کے پیچھے اور جفت راتوں میں اپنے بستروں میں سوتے ہیں۔ آمین!
صرف دس راتیں – انشاءاللہ کوئی بھی کبھی نہیں بچھتائے گا ان دس دنوں کی نمازوں، دعاوں و عبادات کے بعد۔۔

سوچیئے گا ضرور۔۔۔
اور آگاہ ضرور کیجیئے گا کہ کیا رائے ہے آپ سب کی؟
پر جواب دینے سے پہلے ہم سب خود کو آئینہ میں ضرور دیکھنا ہو گا۔
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم (آیت 129، سورتہ توبہ – القرآن)
اللہ سبحان وتعالی ہم سب کو مندرجہ بالا باتیں کھلے دل و دماغ کے ساتھ مثبت انداز میں سمجھنے، اس سے حاصل ہونے والے مثبت سبق پر صدق دل سے عمل کرنے کی اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ہماری تمام دینی، سماجی و اخلاقی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کی ھمت، طاقت و توفیق عطا فرما ئے۔ آمین!

(تحریر – محترم محمد شیراز جاوید اعوان)

مندرجہ بالا تحریر سے آپ سب کس حد تک متفق ہیں یا ان میں کوئی کم بیشی باقی ہے تو اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کر کے میری اور سب کی رہنمائی کا ذریعہ بنئیے گا۔ کیونکہ ہر شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر کا اپنا اپنا سوچ اور دیکھنے کا انداز ہوتا ہے اور اس لیے ہمیں اس سب کی سوچ و نظریہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کی کسی بات/نکتہ کو قابل اصلاح پائیں تواُس شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر یا ادارئے کی نشاندہی اور تصیح و تشریح کی طرف اُن کی توجہ اُس جانب ضرور مبذول کروائیں۔

نوٹ: لکھ دو کا اپنے تمام لکھنے والوں کے خیالات سے متفق ہونا قطعی ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی لکھ دو کے پلیٹ فارم پر لکھنا چاہتے ہیں تو اپنا پیغام بذریعہ تصویری، صوتی و بصری یا تحریری شکل میں بمعہ اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، لنکڈان، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ admin@likhdoo.com پر ارسال کردیجیے۔

=====================================================================

Ramadan Reinspired: Day Twenty One….

Let’s treat every night like an odd night. Imagine if a bag of rare precious diamonds was given to us and we were asked to pick out a diamond each day, would we just take it out on the odd nights or do we want to keep all of them? The answer to this question goes without saying.
Moreover there is a valid opinion of by some scholars including Ibn Taymiyyah [R] that Laylatul Qadr can occur on an Even Night and there is valid evidence to indicate that.
May Allah allow us all to witness Laylatul Qadr this Ramadan. Ameen! Let us not be of those who are weeping on the odd nights behind the Imam and sleeping on the even nights under the blanket. Just 10 nights Insha’Allah! No one has ever regretted praying all 10 nights.

Do Think About it!

And Let us Know What’s Your Opinion/Reviews?
But Before Answering, All of us have to Look Ourselves into The Mirror.
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم – القرآن سورتہ توبہ، آیت 129
Sufficient for me is Allah ; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne. Al Quran – 9:129
O Allah! Give all of us the courage, strength and ability; that we get understand and act upon the Positive lesson in this message with positively open heart & mind. And sincerely follow all our religious, social and moral responsibilities as well. Aamen

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.