269

ماہ رمضان ، خود تشخیصی و تبدیلی کا پچیسواں دن۔ ۔ ۔

چونکہ ہم سبھی اس ماہ مبارک کی اختیتامی راتوں میں زیادہ سے زیادہ اعمال صالحہ کرنے کی جدوجہد میں کوشاں ہوتے ہیں، ہمیں اس بات کا بھی بطور خاص احساس و خیال رکھنا چاہیے کہ سوشل میڈیا پر اپنے اِن اعمال صالحہ کو شائع/اشتراک کر کے اپنے اعمال کی برکات کو ضائع کر رہے ہیں۔ مشہور و عظیم اسلامی مفکر سفیان ثوری رحمہ اللہ نے کہا،
“آپ اپنے رازوں اور نجی زندگی کو بہتر بنایں، اور اللہ آپ کے عوامی اور سماجی زندگی میں بہتر بنائے گا۔ اپنے معاملات اپنے اور اللہ کے درمیان بہتر بنایں، اور اللہ آپ کے اور لوگوں کے درمیان معاملات بہتر بنایں گے۔ آخرت کو سنوارنے کے لیے جدوجہد کیجیے، اور اللہ آپ کے دنیاوی امور و معاملات کے لیے کافی ہونگے۔”

سوچیئے گا ضرور۔۔۔
اور آگاہ ضرور کیجیئے گا کہ کیا رائے ہے آپ سب کی؟
پر جواب دینے سے پہلے ہم سب خود کو آئینہ میں ضرور دیکھنا ہو گا۔
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم (آیت 129، سورتہ توبہ – القرآن)
اللہ سبحان وتعالی ہم سب کو مندرجہ بالا باتیں کھلے دل و دماغ کے ساتھ مثبت انداز میں سمجھنے، اس سے حاصل ہونے والے مثبت سبق پر صدق دل سے عمل کرنے کی اور ساتھ ہی ساتھ ہمیں ہماری تمام دینی، سماجی و اخلاقی ذمہ داریاں بطریق احسن پوری کرنے کی ھمت، طاقت و توفیق عطا فرما ئے۔ آمین!

(تحریر – محترم محمد شیراز جاوید اعوان)

مندرجہ بالا تحریر سے آپ سب کس حد تک متفق ہیں یا ان میں کوئی کم بیشی باقی ہے تو اپنی قیمتی آراء سے ضرور آگاہ کر کے میری اور سب کی رہنمائی کا ذریعہ بنئیے گا۔ کیونکہ ہر شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر کا اپنا اپنا سوچ اور دیکھنے کا انداز ہوتا ہے اور اس لیے ہمیں اس سب کی سوچ و نظریہ کا احترام ملحوظ خاطر رکھتے ہوئے اس کی کسی بات/نکتہ کو قابل اصلاح پائیں تواُس شخص/فرد/گروہ/مکتبہ فکر یا ادارئے کی نشاندہی اور تصیح و تشریح کی طرف اُن کی توجہ اُس جانب ضرور مبذول کروائیں۔

نوٹ: لکھ دو کا اپنے تمام لکھنے والوں کے خیالات سے متفق ہونا قطعی ضروری نہیں۔
اگر آپ بھی لکھ دو کے پلیٹ فارم پر لکھنا چاہتے ہیں تو اپنا پیغام بذریعہ تصویری، صوتی و بصری یا تحریری شکل میں بمعہ اپنی تصویر، مکمل نام، فون نمبر، لنکڈان، فیس بک اور ٹویٹر آئی ڈیز اور اپنے مختصر مگر جامع تعارف کے ساتھ admin@likhdoo.com پر ارسال کردیجیے۔

=====================================================================

Ramadan Reinspired: Day Tweenty Five…

Since all of us will be striving harder to do good deeds in these last few nights, it is important for us to realize that sharing our deeds on social media will remove the blessings from them. As the great scholar of Islam Sufyan al-Thawri [R] said,
“Improve your secret and private life, and Allah will improve your public and social life. Make matters well between you and Allah, and Allah will make matters well between you and people. Work for the Hereafter, and Allah will be enough for you in your worldly concerns”.

Do Think About it!

And Let us Know What’s Your Opinion/Reviews?
But Before Answering, All of us have to Look Ourselves into The Mirror.
حسبی اللہ لا الہ الا ھو علیہ توکلت وھو رب العرش العظیم – القرآن سورتہ توبہ، آیت 129
Sufficient for me is Allah ; there is no deity except Him. On Him I have relied, and He is the Lord of the Great Throne. Al Quran – 9:129
O Allah! Give all of us the courage, strength and ability; that we get understand and act upon the Positive lesson in this message with positively open heart & mind. And sincerely follow all our religious, social and moral responsibilities as well. Aamen

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں

This site uses Akismet to reduce spam. Learn how your comment data is processed.